سموگ نے ہر چیز دھندلا دی ، بدلتے موسم کا مزا کرکرا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)گرمی کے جانے کے بعد سردی کی آمد ہوتی ہے لیکن پاکستان میں سردی سے پہلے سموگ کی آمد ہو چکی ہے ، ہر چیز سموگ نے دھندلا دی ہے ۔
موسم کی بات کریں تو آئندہ روز کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ کچھ علاقوں میں موسم خشک اور چند جگہوں پو معتدل رہے گا، اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ،خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ،تا ہم سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ ،لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد،قصور،اوکاڑہ ، بہاولپور اور گردونواح میں صبح کے وقت ہلکی سموگ چھائے رہنے کی توقع کی گئی ہے ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع کی جا رہی ہے ،آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں مٹھی 40، لسبیلہ39، چھور، تربت ،میر پور خاص، شہید بینظیر آباد میں 38ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔