(اویس کیانی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دے دی۔
وفاقی وزیرداخلہ و وقاقی وزیر انسدادِ منشیات محسن نقوی نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب چیئرمین میاں عامر محمود، سینئر وائس چیئرمین سلمان اقبال اور وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمان کو مبارکباد دی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی نومنتخب سیکرٹری جنرل شکیل مسعود، جوائنٹ سیکرٹری احمد زبیری اور فنانس سیکرٹری اطہر قاضی کو بھی مبارک باد دی، انہوں نے نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے خوشخبری
اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امید ہے کہ نو منتخب عہدیداران پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے اعتماد پر پورا اتریں گے، توقع ہے کہ ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کے لئے نومنتخب عہدیداران اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔