(احتشام کیانی)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی توشہ خانہ 2کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ۔
تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل اعتراضات کے ساتھ سماعت کرینگے، رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے ہیں ،سپیشل جج سنٹرل نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی تھی،سپیشل کورٹ سنٹرل کا ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کا آرڈر ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔