قطر میں موجود پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی میں پل کا کردار ادا کررہے ہیں ،وزیراعظم

Oct 31, 2024 | 22:27:PM
قطر میں موجود پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی میں پل کا کردار ادا کررہے ہیں ،وزیراعظم
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ قطر میں موجود پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی میں پل کا کردار ادا کررہے ہیں ۔

قطرکےنیشنل میوزیم میں " پاکستان کاآرٹس اور آرکیٹیکچر" نمائش کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب میں پاکستان کی اقتصادی ترقی میں قطر کے تعاون کو سراہا، وزیراعظم کاکہناتھا کہ قطر ہمارا دوسرا گھر ہے ، قطر کے امیر کی جانب سے دورے کی دعوت پر شکر گزار ہوں ،منظر نمائش کے ذریعے پاکستان کے تقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کا موقع ملا ، نمائش سے دونوں ممالک کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم کاکہناتھا کہ نمائش پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاس ہے ، قطر میں مقیم پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ، پاکستان پانچ ہزار سال قدیم تہذہبی ورثا رکھتا ہے ، قطر میوزیم کے ذریعے ثقافتی سفارتکاری کو فروغ دیا جارہا ہے ، قطر کی قیادت کے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کو سراہتے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کے نامور مصوروں اور خطاطوں کے فن پارے عالمی شہرت رکھتے ہیں ، نمائش کے انعقاد پر قطر میں مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد ۔