(عثمان خان)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا،سربراہ جے یو آئی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صدر آصف علی زرداری سے متعلق نیک تمناؤں کا اظہار کیا،مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔