جہاز کی بذریعہ سڑک حیدر آباد منتقلی اندھیرے کے باعث روک دی گئی 

Oct 31, 2024 | 22:42:PM

(محمد حسن)کراچی سے بذریعہ سڑک جہاز کی حیدرآباد منتقلی کا عمل غروب آفتاب کے بعد روک دیا گیا۔

موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کی منتقلی کا عمل کل صبح طلوع آفتاب کے بعد ایک بار پھر شروع  ہوگا،جہاز کو کراچی سے 60 کلو میٹر دور ڈی ایچ اے کی چڑھائی کے بعد پارکنگ اسپیس میں روکا گیا ہے،جہاز اس وقت حیدرآباد ٹول پلازہ سے 95 کلومیٹر دور ہے ،ایس او پی کے تحت غیر معمولی جسامت کی حامل اشیاء کو رات کے اوقات میں موٹروے پر سفر کی اجازت نہیں ہوتی، ملکی تاریخ میں پہلی بار مسافر بردار جہاز کی بذریعہ سڑک کراچی سے حیدرآباد منتقلی کا عمل آج دوپہر شروع ہوا تھا،350 سیٹر بوئنگ 737 طیارہ کراچی سے حیدرآباد بذریعہ سڑک منتقل کیا جارہا ہے،حیدرآباد ایئر پورٹ پر جہاز کو سول ایوی ایشن انسٹیٹیوٹ میں تربیتی عمل کیلیے استعمال کیا جائے گا۔

مزیدخبریں