رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز کے باوجود گیس بندش کا شکار

Apr 01, 2024 | 10:02:AM

(کاوش میمن)رمضان  کے تیسرے عشرے کا آغاز  ہونے کے باوجود گیس بحران کم نہیں ہوسکا ، کہیں گیس غائب ہے تو کہیں پریشر میں کمی کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ملک کے مختلف شہروں میں گیس کا بحران تاحال  جاری ہے ،مختلف علاقے گیس بندش سے متاثر ہیں جن میں ملیر،سولجربازار،شیرشاہ،لانڈھی دائودچورنگی،پراچہ چوک،لی مارکیٹ،اولڈسٹی ایریا کے علاقے شامل ہیں.

شہری لکڑیوں اور ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرنے پر مجبور ہیں ، شہریوں کا کہنا ہے کہ  سحروافطارمیں تاخیرسےگیس فراہم کرکےقبل ازوقت بندکردی جاتی ہے،گیس مہنگی ہونےکےباوجود بلاتعطل فراہم نہیں ہوپاتی۔

یہ بھی پڑھیں:موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

شہریوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  حکومت گیس مسائل کوہنگامی بنیادوں پرحل کرے۔

مزیدخبریں