اسماعیل ہنیہ کی شہادت،سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس رات گئے طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حماس سیاسی ونگ کے سربراہ اور سابق فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آج رات ہی ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی بزدلانہ حملے میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج رات طلب کرلیا گیا ہے،ہنگامی اجلاس کی درخواست ایران، روس، چین اور الجزائر کے نمائندوں نے کی ہے، پاکستانی وقت کے مطابق اجلاس رات ایک بجے شروع ہوگا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کی جانب سے بیروت اور تہران پر حملوں کو کشیدگی میں “خطرناک اضافہ” قرار دیا ہے،گوتریس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بیروت اور تہران پر حملے خطرناک اشتعال انگیزی کی نشاندہی کرتے ہیں ایسے وقت میں جب تمام کوششیں غزہ میں جنگ بندی کی جانب اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی جانب ہونی چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بڑے شہروں میں شہید اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی