متحدہ عرب امارات کا پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

Aug 01, 2024 | 00:32:AM
متحدہ عرب امارات کا پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات ن(یو اے ای)  پاک فوج کے خلاف جھوٹ اور پراپیگنڈہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

متحد ہ عرب امارات کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ہمارے عزیز بہن بھائی جو یو اے ای اور خلیجی ممالک میں رہتے ہیں، انہیں ہوشیار رہنا ہے ، اب یہ نہیں ہو گا کہ سوشل میڈیا پر اپنے ملک اور اداروں کے بارے میں غلط اور جھوٹی افواہیں پھیلائی جا سکیں ، یہ چیزیں وہاں منع ہیں، وہاں پر آپ کے خلاف فوری سخت کارروائی ہو گی، اسی طرح 4 سے 5 لوگوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ، 10 سے 15 لوگوں کو 14 سال قید ہوئی اور متعدد افراد کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا ۔

یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ آپ سوشل میڈیا پر جو بھی لائیک اور شیئر کریں گے وہ آپ کے اکاونٹ کی ہسٹری میں رہے گا، ظاہر ہے جب آپ ویزا اپلائی کریں گے اور آپ کی ہسٹری ایسی ہو گی تو آپ کو ویزا بھی نہیں ملے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں تعینات افسروں کے تقرر و تبادلے