ایشوریا رائے بیٹی اور شوہر کے بغیر بھارت سے امریکا چلی گئیں، تصویر وائرل

Aug 01, 2024 | 01:32:AM
ایشوریا رائے بیٹی اور شوہر کے بغیر بھارت سے امریکا چلی گئیں، تصویر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ ایشوریا رائے کے اپنی بیٹی ارادھیا اور شوہر ابھیشیک بچن کے بغیر تن تنہا امریکا چلی گئیں، نیویارک سے ان کی تصویر بھی وائرل ہو گئی۔

گزشتہ کچھ دنوں میں بالی ووڈ کی معروف جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہیں سرگرم ہیں، بھارتی میڈیا پر بارہا خبریں آنے کے باوجود دونوں اداکاروں سمیت بچن خاندان کے کسی فرد نے اس حوالے سے لب کشائی نہیں کی، اب ایشوریا ارادھیا اور ابھیشیک بچن کے بغیر ہی چھٹیاں گزارنے بیرونِ ملک چلی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے سولو ٹرپ پر نیو یارک میں موجود ہیں اور اس بات کی تصدیق ایک مداح نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ تصویر میں کی، جیری رینا نامی مداح جن کے انسٹاگرام پروفائل پر 'اداکارہ' درج ہے، انہوں نے ایشوریا کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

مداحوں کی جانب سے پوچھنے پر جیری نے بتایا کہ بھارتی اداکارہ نیویارک سولو ٹرپ کے لیے آئی ہیں جہاں ان سے میری ملاقات ہوئی اور میں نے تصویر لی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایشوریا رائے کے بچن ہاؤس چھوڑنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں اور امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نازیبا وائرل ویڈیو پر خلیل الرحمان قمر کا بیان بھی سامنے آگیا

خیال رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی ارادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔