عرفی جاوید کی عجیب پوشاک میں انٹری، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

Aug 01, 2024 | 21:30:PM
عرفی جاوید کی عجیب پوشاک میں انٹری، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی
کیپشن: عرفی جاوید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اپنے بولڈ فیشن سینس کیلئے مشہور بھارتی ماڈل و اداکارہ عرفی جاوید ایک بار پھر نئے اور عجیب آؤٹ فٹ کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بولڈ لباس زیب تن کر کے ناقدین کے نشانے پر رہنے والی عرفی جاوید اس بار ایک سمندری مخلوق آکٹوپس کے لباس پہنے دکھائی دیں جن کو دیکھ کر پاپارازی (فوٹوگرافر یا فوٹو جرنلسٹ) ان کی تصویر اور ویڈیو بنانے پہنچ گئے۔

اپنے انوکھے لباس کی ویڈیو عرفی جاوید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر پوسٹ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے عرفی جاوید 8 ہاتھوں کے آکٹوپس تھیم والے لباس میں موجود ہیں جو باقاعدہ ہلتے ہوئے بھی دکھائی دیے۔

اس سے قبل بھی عرفی جاوید مختلف کاسٹیومز پہن کر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مردانہ وجاہت رکھنے والی الجزائر کی باکسر نے اطالوی حریف کو 46سیکنڈمیں پچھاڑ ڈالا