تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث 9 پروازیں منسوخ

Dec 01, 2024 | 13:13:PM

(24 نیوز) تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی نو پروازیں منسوخ جبکہ  ایک تاخیر کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پروازوں کا شیڈول متاثرہونا روزانہ کامعمول بن گیا،تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کےباعث  بحرین جانے والی گلف ایئر کی پروازجی ایف 753،  بحرین جانے والی گلف ایئر کی پروازجی ایف 753منسوخ ہوگئیں۔

منسوخ ہونیوالی پروازوں میں لاہور روانہ ہونے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 524،522،ائیر سیال کی پرواز پی ایف 145اورایئربلو کی پرواز پی اے 402 کینسل کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : مرغی کا گوشت سستا، انڈے مہنگے ہو گئے

اس کے علاوہ  اسلام آباد جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 504،ائیر سیال کی پرواز پی ایف 122،123اور 125 منسوخ ہوگئی جبکہ  لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے304دو گھنٹے تاخیر کے بعد دوپہر چار بجے روانہ ہوگی۔

مزیدخبریں