(راودلشاد) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سندھی یوم ثقافت کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے سندھ کے لوگوں کو تاریخی 'سندھی ثقافتی دن' کی مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےسندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر خصوصی پیغام میں لکھا’سنڌو سڀيتا جي وارث سنڌ، پاڪستان ۽ دنيا جي ڪنڊ ڪڙڇ ۾ موجود سنڌي ڀائرن ۽ ڀينرن کي تاريخي 'سنڌي ثقافتي ڏهاڙي' جون لک لک واڌايون قبول هجن‘
’انڈس تہذیب کے وارث سندھ، پاکستان اور دنیا کے کونے کونے میں موجود سندھی بھائیوں اور بہنوں کو تاریخی 'سندھی ثقافتی دن' کی بہت بہت مبارکباد ہو ‘
اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے لکھا کہ سندھی یوم ثقافت پر محنتی اور مہمان نواز سندھی بہن بھائیوں کو اہل پنجاب کا سلام،سندھ کی اجرک، سندھی ٹوپی،دلکش موسیقی، شاعری اور پاکستانی کی ثقافتی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں،سندھ کی خوبصورت اور قدیم تہذیب و ثقافت سب کے لئے دلکشی کا سبب ہیں، یہ ثقافت منفرد اور تنوع سے مالا مال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیری چائے بنانے کا آسان طریقہ