(عثمان خان )چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہاہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوگا اس میں کوئی ابہام نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آج بڑا کامیاب اور اہم اجلاس ہوا ہے،اجلاس کا مقصد دو صوبوں میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا ،اجلاس میں سکیورٹی کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی ۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہاکہ الیکشن آٹھ فروری کو ہونگے اور پورے ملک میں ہوں گے ،ابھی تک ہمیں بتایا گیا ہے کہ پولنگ کے دن انتخابات انٹرنیٹ اور موبائل سروس میسر ہوگی،ان کاکہناتھا کہ ہم نے 2200 ٹن بیلٹ پیپر خریدا ، لیکن ڈیمانڈ 2400 ٹن ضرورت تھی،بیلٹ پیپرز کے کاغذ کو مینج کرنے کیلئے بیلٹ پیپر کا سائز کم کیا گیاہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق خدشات سکندر سلطان راجہ کا کہناتھا کہ ہمارے لئے تمام سیاسی جماعتوں برابر ہیں،سپریم کورٹ کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف کے وکلا الیکشن کمیشن حکام سے ملے، تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن کمیشن میں کوئی درخواست نہیں دی، چیف الیکشن کمشنر کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی نے بمشکل تین نام دیئے جن کے کاغذات نامزدگی چھینے گئے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ہم انتخابات کیلئے تیار ہے،چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کی کارکردگی سے مطمئن ہوں،آج ہمیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز نے امن وامان کے حوالے سے یقین دہانی کروائی ہے،ان کا کہناتھا کہ بیلٹ پیپر کے سائز کو چھوٹا کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،بیلٹ پر جہاں ٹھپہ لگانا ہے وہ متعلقہ خانہ اس مہر کے لئے چھوٹا نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں بھی تعلیمی ادارے بند