اداکار، گلوکار اور سابق ٹینس کھلاڑی احمد علی اکبر آئندہ ماہ شادی کیلئے تیار،مداحوں کی مبارکبادیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار، گلوکار اور سابق قومی سطح کے ٹینس کھلاڑی احمد علی اکبر آئندہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہیں، انکی دلہن وکیل اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکار احمد علی اکبر اپنی آن اسکرین پرفارمنس کی وجہ سے مداحوں میں بے حد مقبول ہیں اور جب وہ کام نہیں کررہے ہوتے تب بھی تنازعات سے دور رہتے ہیں۔ان کا شمار شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ اہل کنوارے اداکاروں میں ہوتا ہے۔اداکار اپنی ذاتی زندگی کو بہت نجی رکھنا پسند کرتے ہیں، وہ اکثر اپنے دوستوں کی شادیوں میں رقص کرتے ہیں لیکن اس بار وہ دولہا کی نشست پر ہوں گے۔
شوبز ویب سائٹ کے مطابق یہ خبر سامنے آئی ہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے بعد احمد علی اکبر کی بھی شادی ہورہی ہے۔فروری میں احمد علی اکبر کی شادی کی خبر سامنے آنے پر ان کے مداح پرجوش ہیں۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ احمد علی اکبر کی دلہن وکیل اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر ہیں اور ان کا نام ماہم بتول بتایا گیا ہے۔احمد علی اکبر کے
مداحوں کی جانب سے انکو مبارکباد کے پیغامات ارسال کئے جارہے ہیںَ
یہ بھی پڑھیں:شادی کیلئے کراچی آنیوالی امریکی خاتون اونیجا کےمتعلق سنسنی خیز انکشاف سامنے آ گیا