ڈی جی خان میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا

Feb 01, 2025 | 09:19:AM
ڈی جی خان میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا جھنگی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 15 سے 20 دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں مختلف اطراف سے حملہ کیا، راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد فرار ہوگئے، پولیس ٹیموں کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک

جھنگی چیک پوسٹ تونسہ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں واقع ہے۔

دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے 10 خوارج کو ہلاک کردیا۔