خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک

Jan 31, 2025 | 17:52:PM
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)سیکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کو خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

اسی دوران شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں 4 مختلف جھڑپیں ہوئیں،  ان میں سیکیورٹی فورسز نے 6 مزید دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔تمام ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف مختلف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئےپُرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طیارے حادثے میں جاں بحق پاکستانی خاتون کون ،شوہر کو آخری مسیج کیا کیا تھا؟سب کچھ جانیے