غربت میں پلنے کی خبریں بے بنیاد،ایلون مسک منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوا: والد ایرل مسک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے والد ایرل مسک نے کہا ہے کہ میرا بیٹا منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوا، اس کے غربت میں پلنے کی خبروں میں صداقت نہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹیسلا، سپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک، ٹیک جائنٹ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین لوگوں میں شامل ہیں جن کی دولت کا تخمینہ 426 بلین ڈالرز لگایا جاتا ہے، تاہم ایلون مسک کے والد ایرل اپنے بیٹے کے بارے میں کیا کہتے ہیں یہ بات ان باپ بیٹے کے درمیان تعلق کو سمجھنے میں کے لیے بہت اہم ہے،ایرل بنیادی طور پر جنوبی افریقہ کے شہری ہیں، جو انجینئر اور بزنس مین ہیں، انہوں نے اپنے بیٹے کی زندگی کو کامیابی سے ڈھالنے میں ٹیکنالوجی اور انفرادیت کا استعمال کیا۔
مزید پڑھیں:یو اے ای میں پٹرول اور ڈیزل مہنگا، دبئی میں ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ
اپنے حالیہ انٹر ویو میں ایرل مسک نے کہا ہے کہ میں جب 24 سال کا تھا تو اپنا بزنس کرنے لگا تھا جس میں مجھے یہ آزادی بھی ملی ہوئی تھی کہ دن کا بڑا حصہ اپنے گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ گزار سکوں،انہوں نے بتایا کہ 23 یا 24 سال کی عمر میں میں نے پہلا جہاز خرید لیا تھا، جب 26 کا ہوا تو اپنا گھر خریدا، جس میں ایلون مسک کا بچپن گزرا، جہاں اب جنوبی افریقہ میں یورپی یونین کے سفیر کی سرکاری رہائش گاہ موجود ہے۔
اسے بھی پڑھیں:امریکا میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی
ایلون مسک نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایک ایسے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جو کم آمدنی کی حیثیت سے اپر مڈل کلاس میں پہنچا تھا،انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میرا بچپن خوشیوں سے بھر پور نہیں تھا، مجھے وراثت میں کچھ نہیں ملا، نہ کبھی کسی نے مجھے قیمتی تحفہ دیا،ایرل نے ایلون کے غربت میں پلنے بڑھنے کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایلون تو رولز رائس میں سکول جاتے تھے۔