اداکارہ حریم سہیل پیا دیس سدھار گئیں،رخصتی کی ویڈیو وائرل

حریم سہیل نکاح پر سنہرے  رنگ کی پشواس اور دولہا ریان  بھی میچنگ شیروانی میں ملبوس نظرآیا

Feb 01, 2025 | 15:09:PM
اداکارہ حریم سہیل پیا دیس سدھار گئیں،رخصتی کی ویڈیو وائرل
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حریم سہیل پیا دیس سدھار گئیں۔

اداکارہ حریم سہیل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مایوں کی جھلکیوں سے اپنی شادی کی تقریبات کا اعلان کیا تھا۔

اگرچہ حریم سہیل نے ان تصاویر کیساتھ اپنے شوہر کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں ہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین کی قیاس آرائیوں کے مطابق اداکارہ کے شوہر کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں بلکہ وہ ان کے کزن ہیں۔

مایوں میں حریم سہیل کا آوور آل ییلو لُک ان پر خوب جچاتھا،بعدازاں مہندی کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں انہیں بوٹل گرین لہنگا چولی میں دیکھا گیا،مایوں اور مہندی کے بعد اداکارہ نکاح کی تقریب کے بعد پیا دیس سدھار گئی ہیں جس کی خوب صورت ویڈیونے سوشل میڈیا پر پسندکی جارہی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ و ماڈل حریم سہیل نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں شادی کے دن کی مناسبت سے سرخ رنگ کے بجائے ٹرینڈنگ کلر کا انتخاب کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیو کا آغاز دولہااوردلہن کے رومانوی پوز کیساتھ ہوتا ہے، بعدازاں باراتیوں کی انٹری اور پھر نکاح نامے پر دستخط کے پرجوش مناظر،آخر میں آنسوؤں کیساتھ بیٹی کی رخصتی ہر دیکھنے والوں کو آبدیدہ کرگئی۔

یہ بھی پڑھیں:سجل علی 31 سال کی ہو گئیں،سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

شادی کی مختلف تقریبات میں روایتی رنگوں کا انتخاب کرنے والی حریم سہیل نکاح کے موقع پر سنہرے  رنگ کی پشواس میں نظر آئیں جبکہ دولہا ریان بھی اہلیہ سے میچنگ شیروانی میں ملبوس تھے ۔