امارات میں جنوری کےلیے پٹرول نرخ میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سال 2024 شروع ہوتے ہی متحدہ عرب امارات میں تیل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ۔
متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے جنوری 2024 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کی منظوری دی ہے۔ آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق پیر یکم جنوری سے ہوگیا ہے۔
پیٹرول سپر 98 جو دسمبر میں 2.96 درہم میں فراہم کیا جا رہا تھا۔ اب 2.82 درہم میں فروخت کیا جائے گا،سپیشل 95 جو دسمبر میں 2.85 درہم میں دستیاب تھا، اب کمی کے بعد 2.71 درہم میں دستیاب ہوگا۔
ای پلس 91 کا نرخ جو دسمبر میں 2.77 درہم تھا۔ جنوری میں نرخ کم ہوکر 2.64 درہم ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ ڈیزل کی نئی قیمت تین درہم مقرر کی گئی ہے۔ دسمبر میں ڈیزل 3.19 درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا۔
یاد رہے پاکستان میں بھی رات گئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت 267.34 روپے فی لٹر پر برقرار رہے گی، ڈیزل 276.21 روپے فی لٹر پر فروخت ہوگا۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 2روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے