نئے سال کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 64 ہزار کی حد عبور کرگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسیم افتخار)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے روز کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 2210 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزر 661 پر بند ہوا۔
نئے سال کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدا سے ہی مثبت رجحان دیکھا گیا۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2210 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 661 پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے روز کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1558 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار کی نفسیاتی حد عبوری کرلی۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریبا 10 بج کر 10 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1558 پوائنٹس یا 2.5 فیصد اضافے کے بعد 64 ہزار 9 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو آخری کاروباری روز 62 ہزار 451 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے اچھا سال ثابت ہوا، جس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔2 جنوری 2023 بروز پیر کے ایس ای-100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر تھا، جو کاروبار کے اختتام تک 395.45 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 815 پر پہنچ گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:اسٹیٹ بینک کا اعلانِ تعطیل
واضح رہے کہ سال 2023 کے آخری کاروباری روز انڈیکس 62 ہزار 451 کی سطح پر بند ہوا تھا، اس طرح گزشتہ برس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 22 ہزار 31 پوائنٹس یا 54.50 فیصد اضافہ ہوا تھا,جبکہ سال 2022 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے دباؤ سے بھرپورسال ثابت ہوا تھا.
بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2021 کے مقابلے میں 9.4 فیصد کمی کے بعد 40 ہزار 420 پوائنٹس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تھا۔