ڈیوڈ وارنر کا ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

Jan 01, 2024 | 12:39:PM

(وین ڈیسک)آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

37 سالہ ڈیوڈ وارنر نے اس سے قبل پاکستان کے ساتھ کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین جاری یہ سیریز ڈیوڈ وارنر کی آخری ٹیسڑ سیریز ہوگی۔

ڈیوڈ وارنر نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس فارمیٹ سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ ان کے لیے بہت آسان تھا۔

انہوں نے کہا کہ ریٹائر ہونے سے نئے کھلاڑیوں کے لیے مواقع پیدا ہوں گے اور انہیں بیرون ملک فرنچائز کرکٹ کھیلنے کی زیادہ آزادی ملے گی۔

ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ اگر ٹیم کو 2025 میں کھیلی جانے والی چیمپئنز ٹرافی کی ضروت پڑی تو وہ ٹیم میں شامل ہوکر خوشی محسوس کریں گے،انہوں نے کہا کہ اگر میں اس دوران اچھی کرکٹ کھیل رہا ہوں اور ٹیم کو انکی ضرورت پیش آئی تو وہ دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے سال کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 64 ہزار کی حد عبور کرگئی
خیال رہے کہ ڈیوڈ وارنر 14 سیزن سے انڈین پریمیئر لیگ کا حصہ رہے ہیں، 3 جنوری کو ڈیوڈ وارنر اپنے آبائی شہر سڈنی میں اپنا 112 واں اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے،انہوں نے 161 ون ڈے میچز کھیلے ہیں جس میں وہ مجموعی طور پر 6 ہزار 932 رنز  بنا چکے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر  ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں چھٹے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

مزیدخبریں