(حسن علی)پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی لاہور سے بڑی وکٹ گرا دی،سابق صوبائی وزیر عبدالغفور میونے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیاہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 3جنوری کو جاتی امرامیں سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چودھری عبدالغفور میو کے فارم ہاؤس پر دن ایک بجے جلسہ عام سے خطاب کرینگے، چودھری عبدالغفور میو جلسہ عام میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔
چودھری عبدالغفور این اے 122,123اور125سے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں اور انہیں این اے125سے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخابی میدان میں اتارا جائے گا۔
چودھری عبدالغفور میو پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری جنرل رانا جمیل منج کی کاوشوں کے باعث پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خرم لطیف کھوسہ کو عدالت میں پیش کردیاگیا، جسٹس علی باقر نجفی کے اہم ریمارکس