سجادعلی کے بچپن کا آڈیو کلپ وائرل، گائیکی میں پختگی پر مداح حیران
موسیقی کے گھرانے سے تعلق ہے، 90 کی دہائی سے گائیکی کے ذریعے منفرد پہچان بنائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف گلوکار سجاد علی کے بچپن کا ایک آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
سجاد علی کا شمارملک کے معروف ترین گلوکاروں میں ہوتاہے جنہوں نے فنی مہارت اورپختگی کے باعث اپنی منفرد پہچان بنائی ہے،موسیقی کے گھرانے سے تعلق رکھنے والے سجاد علی نے 90 کی دہائی سے اپنی گائیکی کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی،ان کے مقبول گانوں میں بے بیا، لاری اڈا،چل رہن دے اوردیگر شامل ہیں جو آج بھی موسیقی کے شائقین میں مقبول ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پرانا آڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں انہیں بچپن کی تصویر کے ساتھ کلاسیک گیت "یاد پیا کی آئے" گاتے سنا جا سکتاہے۔
یہ بھی پڑھیں:میرا اسکرپٹ خدا کی طرف سے آتا ہے،کوئی تبدیلی نہیں کرنے دیتا،خلیل الرحمٰن قمر
کم عمری میں آواز اور گائیکی میں پختگی نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیاہے اور وہ کمنٹ سیکشن میں انہیں خوب سراہ رہے ہیں۔