پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی، طیارے کی واپس کراچی میں لینڈنگ

Jan 01, 2025 | 15:28:PM
پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی، طیارے کی واپس کراچی میں لینڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی سے گوادر کے لیے جانے والی  پی آئی اے کی پرواز  روانگی کے بعد فنی خرابی کا شکار ہوگئی جس پر  پرواز کی کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کرائی گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز  صبح  8:13  منٹ پر  کراچی سے گوادر کے لیے روانہ ہوئی تھی تاہم کچھ دیر بعد پائلٹ نے طیارے کے انجن میں فنی خرابی کا بتایا۔

ترجمان پی آئی اے کا بتانا ہے کہ پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرولر کو طیارے میں فنی خرابی سے آگاہ کیا اور روانگی کے 43 منٹ بعد طیارے کو کراچی واپس لینڈ کروایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ ایکسائز نے سال نو کا پہلا مقدمہ درج کروا دیا

 ترجمان کے مطابق طیارے کا کراچی ائیرپورٹ پر معائنہ کیا جا رہا ہے جبکہ  شعبہ انجینئرنگ سے کلیئرنس ملتے ہی پرواز کو واپس گوادر روانہ کیا جائے گا۔