نئے سال پربینظیرکفالت سہ ماہی قسط کی رقم میں اضافہ کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کےتحت مستحق خواتین کیلئے سہ ماہی قسط میں اضافہ کردیا گیا۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر مستحق خواتین کے لیے یہ ایک انقلابی قدم ہے اور ہم اس سال کو بے نظیر ہنرمند پروگرام کے لیے مختص کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر ہنرمند پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ہنر سکھانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ بے نظیر کفالت کے تحت سہ ماہی قسط کی رقم 10,500 روپے سے بڑھا کر 13,500 روپے کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آدھے ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کا امکان