امن دشمن بھارت پاکستان میں کیسے دہشتگردی کروا رہا ہے؟اہم انکشاف
بھارت پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کےذریعے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے،واشنگٹن پوسٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت جو پاکستان کے امن کا دشمن ہے ،ہندوستان کبھی پاکستان کیخلاف کھیل کے میدان میں سازش کرتا ہے تو کبھی سیاسی طور پر اُس کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کرتا نظر آتا ہے۔بھارت شرانگیز ریاست ہے اور اب دنیا بھی اِس کے جرائم کیخلاف گواہی دیتی نظر آرہی ہے۔
عالمی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو بے نقاب کرکے رکھ دیا ہے۔ جریدے نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کےذریعے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ بھارتی ایجنسی را نے اجرتی قاتلوں اور افغانی ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان میں کم از کم 6افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔
جریدے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ بھی ہلاکتوں میں بھارت کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف کر چکے ہیں۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق 2014ء میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے کہا تھا کہ پاکستان پر حملہ کرنا غیر حقیقی ہے لیکن ہم اپنے مقاصد کے حصول کے لیے خفیہ ذرائع استعمال کرسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں را کی قتل مہم کی وجہ سے بھارت بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کی زد میں ہے۔
ضرورپڑھیں:آدھے ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کا امکان
بھارت نے امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں ماروائے عدالت قتل کیے ہیں۔ کینیڈااورامریکا میں بھارت کی بدنام زمانہ ایجنسی را نے سکھ رہنماؤں کو بھی قتل کیا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نئی دہلی میں را کے افسر وکاش یادیو نے نیویارک میں سکھ علیحدگی پسند رہنما پر قاتلانہ حملے کی ہدایت جاری کیں۔ را افسر نے اس قتل میں اپنے ایجنٹ کو ایک مقامی قاتل کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ اسی طرح کینیڈین حکام نے بھی بھارتی سفارت کاروں اور را کی دہشتگردی کو بے نقاب کیا۔
اب بھارتی جارحیت، دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر اقوام عالم کو سخت نوٹس لینا چاہیے۔ کیونکہ دوسرے ممالک میں بھارتی دہشتگردی، مداخلت اور ٹارگٹ کلنگ عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔