لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار

Jul 01, 2024 | 09:26:AM
 لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف،اقصیٰ ساجد، یاسر عرفات)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

جولائی کے آغاز کے ساتھ مون سون کا آغاز ہوگیا ،صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے خوشگوارہوگیا، بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور کئی فیڈرزٹرپ کرگئے، جس سے متعددعلاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق گرج چمک کے ساتھ مون سون بارشوں کا سپیل شہر میں داخل ہو چکا ہے۔

لاہور کی بیشتر شاہراہوں پر بارشی پانی جمع ہوگیا جس سے شہریوں کو مشکلات  کا سامنا کرنا پڑا،لکشمی چوک 105 ملی میٹر، گلشن راوی 61 ،جیل روڈ 48ملی میٹرپانی جمع ہوگیا،اس کے علاوہ جین مندر چوک، چوبرجی، مزنگ چوک تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابی ’بلے ‘کا نشان ،سپریم کورٹ نے غلطی مان لی؟
قدافی سٹیڈیم،والٹن روڈ، لارنس روڈپر بارش کے پانی نے شہریوں کا راستہ روک لیا،مال روڈ، گڑھی شاہو، باغبانپورہ پر بھی پانی جمع ہوگیا جبکہ  گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔
بارش کا پانی تاحال متعدد مقامات سے نکالا نہیں جا سکا، جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق  مون سون کی بارشوں کا سپیل وقفے وقفے سے رواں ہفتے برسے گا جبکہ محکمہ موسمیات  نے شہریوں کو بار شوں کے حوالے سے احتیاط  کی ہدایات جاری کردیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نارووال شہر اور گردونواح میں آج دوسرے روز بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری، کالے سیاہ بادلوں کے ڈھیرے،بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔
نارووال بارش کے ساتھ ہی پورا شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا،کڑوروں لاگت سے بنائی جانے والے مین شاہرہ پانی میں ڈوب گئی ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا،شہری اپنے گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے ۔
نارووال کڑوروں لاگت سے بنائی جانے والے مین شاہرہ پانی میں ڈوب گئی ۔
نارووال شہری پانی سے گزر کر جانے پر مجبور  ہوگئے جبکہ   شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔