مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی سے اتحاد کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا؟

Jul 01, 2024 | 14:41:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی سے اتحاد کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا؟عمران خان کی جماعت تقسیم کیوں ہے؟سینئر تجزیہ کار شوکت پراچہ نے بڑی وجہ بتادی ۔

24 نیوز کے پروگرام’نسیم زہرہ ایٹ پاکستان‘میں میزبان نسیم زہرہ نے  سینئر تجزیہ کار شوکت پراچہ سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کیلئے جے یو آئی قابل قبول ہے؟ تو  شوکت پراچہ نے کہا کہ تقسیم تو ادھر ہے، جب مولانا فضل الرحمان کی پارٹی سے پی ٹی آئی کا وفد ملا تو پی ٹی آئی کے جلسے میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف وہی پرانے نعرے لگائے گئے جس پر اسد قیصر صاحب کو فون کر کے معذرت کرنی پڑی۔

 سوال یہ پیدا ہوتا ہے کے پی ٹی آئی کے آل رینکس اینڈ فائلز میں مولانا صاحب کی وہ عزت ہے جو شیر افضل خان یا اسد قیصرصاحب کرتے ہیں؟ نہیں ایسا نہیں ہے،البتہ یہ ضرور ہوا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو فائدہ ضرور ہوا ہے۔

ضرورپڑھیں:انتخابی ’بلے ‘کا نشان ،سپریم کورٹ نے غلطی مان لی؟

ان کا کہنا تھا کہ اتحاد آگے بڑھنے میں تو بہت رکاوٹ ہے،کیا عمران خان کی اپروول ہے کہ مولانا صاحب کے ساتھ اتحاد کریں؟ ان کا کہنا یہ بھی تھا کہ مجھے پی ٹی آئی اور جے یو آئی کبھی متحد نظر نہیں آئی ،ہوسکتا ہے مستقبل میں ہوجائے، میں کچھ نہیں کہہ سکتا یہ سیاست ہے لیکن جو میرا سیاست کا تجربہ ہے اس کے مطابق یہ دونوں مختلف ہیں ان کے درمیان اتحاد مشکل ہے۔