لاہور میں 20کلو آٹے کا تھیلا 150روپے مہنگا

Jul 01, 2024 | 18:29:PM
لاہور میں 20کلو آٹے کا تھیلا 150روپے مہنگا
کیپشن: آٹا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد ابدالی)بجٹ کی منظوری کے  بعد مہنگائی کے آفٹرشاکس  آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا،صوبائی دارالحکومت لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 150 روپے مزید مہنگا ہوگیا،20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 سے بڑھکر 1950 روپے تک پہنچ گیا۔

صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن طاہر ثقلین نے آٹے کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹے کی قیمتوں کو روکنا ہوگا آئے روز اضافہ تشویشناک ہے ،آٹا مہنگا ہونے سے روٹی ،نان اور بیکری آئٹمز بھی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول مصنوعات کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی، نوٹیفکیشن جاری