شہبازشریف باہمت وزیراعظم ہیں،قوم کوخوشحال دیکھنا چاہتے ہیں: عطا تارڑ

Jul 01, 2024 | 18:51:PM
شہبازشریف باہمت وزیراعظم ہیں،قوم کوخوشحال دیکھنا چاہتے ہیں: عطا تارڑ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ  نے کہا ہے کہ شہباز شریف ایک باہمت وزیر اعظم ہیں وہ قوم کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پرکام کررہی ہے، جتنے اخراجات کم کرسکتی تھی کردیئے،پی ڈبلیو ڈی کرپشن کا ذریعہ ہے،پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کا عمل شروع کردیا گیا ہے،حکومت باتوں پرنہیں،عملی کام پریقین رکھتی ہے۔ 

حکومت نے سولرپینلز پرکوئی ٹیکس نہیں لگایا،نصابی کتب،کیڑے مارادویات،کھادپر بھی کوئی ٹیکس نہیں لگا،ٹیکس ایکسپورٹرزپرنہیں ان کی آمدن پرلگایا ہے، ایکسپورٹرزمنافع کمائیں گے تو ٹیکس دیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو500ارب دینے کا کوئی ارادہ نہیں،شاہد خاقان عباسی کا ارکان اسمبلی کو500ارب دینے کادعویٰ غلط ہے،لگتا ہے شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل نے بجٹ کتاب نہیں پڑھی ، ترقیاتی سکیموں کیلئے 500ارب دینے کا تاثر بھی  غلط  قرار دے دیا۔ 
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 20کلو آٹے کا تھیلا 150روپے مہنگا