(خورشید رحمانی)قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کی نجکاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی،خریداری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں،پی آئی اے اور نجکاری کمیشن کے درمیان بولی سے قبل اہم اجلاس آج سے شروع ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پری بڈ میٹنگ کے مرحلے میں خریداری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے علیٰحدہ علیٰحدہ اجلاس آج سے ہونگے۔ پری بڈ میٹنگ کو آن لائن زوم پر رکھا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پری بڈ میٹنگ میں پی آئی اے کو خریدنے میں دلچسپی رکھنے والے اداروں کے ماہرین پی آئی اے کے متعلق مختلف سوالات کرینگے، آج سے شروع ہونےوالی پری بڈ میٹنگ کا مرحلہ چند روز تک جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے ساتھ پری بڈ میٹنگ کیلئے علیٰحدہ علیٰحدہ وقت مقرر کیا گیا ہے،گزشتہ ہفتے ان کمپنیوں کے نمائندوں کو پی آئی اے کے اہم شعبہ جات کے دورے کرائے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون جیلر کے قیدی کیساتھ جنسی تعلقات ،راز کیسے فاش ہوا؟جانیے