(24نیوز) مصری قاہرہ گورنریٹ کے ففتھ سیٹلمنٹ ایریا میں اداکارہ حسناء سیف الدین کے گھر کے سامنے چور علاقے سے بجلی منقطع کرنے کی کوشش کر تے ہوئےبجلی کے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا، ادا کارہ حسناء نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ ٹک ٹاک‘‘ پر اطلاع دی۔
مصر میں رہنے والے اردنی اداکارہ حسناء سیف الدین کا کہنا تھا کہ ایک چور جو ان کر ویلا (گھر) میں چوری کرنے کی غرض سے آرہا تھا، جس نے گلی میں روشنی ختم کرنے کیلئے ساتھ والے بجلی گھر سے بجلی منقطع کرنے کی کوشش کی تاہم اسے بجلی کا کرنٹ لگ گیا اور مر گیا، اداکارہ نے کہا کہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ اس نے گھر میں چوری کرنے اور اسے ختم کرنے کا ارادہ کیا تھا۔
حسناء نے مزید کہا کہ پولیس نے اس کے کارڈ کی چھان بین کی اور پتہ چلا کہ وہ پہلے سے ہی خطرناک افراد کی فہرست میں شامل تھا، لاحول و لا قوۃ الا باللہ ،دنیا اس لائق ہے کہ کوئی چوری کرتے ہوئے مر جائے، اللہ اس پر رحم فرمائے اور اس کی مغفرت فرمائے،اداکارہ حسنا کی پوسٹ میں 55 سیکنڈ سے زیادہ کی ویڈیو میں سیکیورٹی سروسز اور ایمبولینس کو دکھایا گیا مقتول کی لاش کو پبلک پراسیکیوشن کے سپرد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: قیدی کیساتھ جنسی تعلقات، برطانوی خاتون جیلر پر فردِ جرم عائد