گندم کی فی من قیمت میں 800 روپے تک اضافہ

Jul 01, 2024 | 20:58:PM
گندم کی فی من قیمت میں 800 روپے تک اضافہ
کیپشن: گندم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گندم کی فی من قیمت میں پانچ سے آٹھ سو روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔

جون کے پہلے ہفتے میں 2700 روپے من پہنچنے والی گندم 30جون کو 3500 روپے من سے تجاوز کر گئی ہے۔عیدالاضحی سے پہلے جنوبی پنجاب سے گندم وسطی پنجاب میں 2700 روپے من تک پہنچتی رہی اور شمالی پنجاب بشمول راولپنڈی اسلام آباد2900 روپے فی چالیس کلو گرام تک آ گئی تھی ۔

30جون کو راولپنڈی اسلام آباد کی مارکیٹ میں500 روپے فی چالیس کلو گرام اضافے کے ساتھ گندم 3400 روپے فی 40 کلو گرام بھی دستیاب نہیں ہے۔اسی طرح گجرات ڈویژن‘ گوجرانوالہ ڈویژن‘ لاہور ڈویژن میں گندم 800 روپے اضافے کے ساتھ 3500 روپے تک ہو گئی ہے۔

گندم کی قیمت میں اسی طرح اضافہ جاری رہا تو آنے والے دنوں میں روٹی کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری، خبر 20کلو آٹے کا تھیلابھی مہنگا ہو گیا