اداکارہ زارا نور عباس نے مردوں کے حقوق کیلئے آوازبلند کردی

Jul 01, 2024 | 23:26:PM
 اداکارہ زارا نور عباس نے مردوں کے حقوق کیلئے آوازبلند کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے مردوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھا دی۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ زارا نور عباس بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو سمیت مردوں کے حقوق سے متعلق بھی کھل کر بات کی،پروگرام کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ کون سے تین چار حقوق ہیں جو مردوں کو ملنے چاہئیں؟سوال کے جواب میں زارا نور کا کہنا تھا کہ مرد کی ذمہ داریاں کچھ کم ہونی چاہئیں، گھر میں موجود تمام افراد کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے، ایک اچھے شوہر یا باپ کیلئے مصروف ہونے سے کہیں زیادہ گھر میں موجود ہونا ضروری ہے، اگر مرد کمانے کیلئے باہر زیادہ رہے گا تو وہ گھر والوں کے ساتھ وقت نہیں گزار پائے گا۔

پروگرام کے میزبان نے اداکارہ کو مردوں کیلئے مشورہ دینے کو کہا جس پر زارا کا کہنا تھا کہ مردوں سے درخواست ہے کہ وہ سگریٹ نہ پیا کریں کیونکہ تمباکو نوشی صحت کیلئے بہت خطرناک ہے، مردوں کو اپنی صحت کا پورا خیال رکھنا چاہیے۔اپنے شوہر سے متعلق بات کرتے ہوئے زارا نور نے بتایا کہ اسد اپنا ناشتہ خود بناتے ہیں اور میں نے ان پر کبھی کوئی پابندی نہیں لگائی کیونکہ رشتے میں پابندیاں نہیں ہوتیں، اسد اپنی حدود جانتے ہیں میں انھیں کچھ نہیں کہہ سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکاری کے میدان میں کیسے آئی؟ نرگس فخری نے انکشاف کردیا