اداکارہ مایا علی کو کس کی تلاش؟ مداح جاننے کو بے تاب

Jul 01, 2024 | 23:52:PM
اداکارہ مایا علی کو کس کی تلاش؟ مداح جاننے کو بے تاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی کی نئی تصاویر نے مداحوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی بے رنگ تصاویر شیئرکیں جن کے کیپشن نے مداحوں کو سوالات پر مجبور کردیا۔مذکورہ بے رنگ تصاویر میں مایا علی نے ٹراؤزر کےساتھ شرٹ زیب تن کررکھی ہے جبکہ کلائی میں گھڑی اور کھلی زلفوں میں اداکارہ کا حسن مداحوں کو گرویدہ بنارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جیدیپ اہلاوت نے فلم ’مہاراج‘ کیلئے کتنا وزن کم کیا؟ اداکار نے خود ہی انکشاف کر دیا

پوسٹ کے کیپشن میں مایا علی نے لکھا کہ ’جب تک تمہیں تلاش نہ کرلوں‘ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اداکارہ کو کس کی تلاش ہے، مایا علی کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے جہاں تعریفی کمنٹس کی برسات کی جارہی ہے وہیں مداح یہ جاننے کو بھی بے تاب ہیں کہ انہیں کس کی تلاش ہے۔