سابق آسٹریلوی کپتان نےٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے اپنی پسندیدہ ٹیم کا نام بتا دیا

Jun 01, 2024 | 11:05:AM
سابق آسٹریلوی کپتان نےٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے اپنی پسندیدہ ٹیم کا نام بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پسندیدہ ٹیم قرار دیا ہے۔

2015 میں کینگروز کو ریکارڈ پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ جتوانے والے مائیکل کلارک نے آج سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے اپنی فیورٹ ٹیم کا نام بتایا ہے، سابق آسٹریلوی کپتان نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی پسندیدہ ٹیم کے طور پر منتخب کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ رواں ورلڈ کپ میں بھارت میری پسندیدہ ٹیم ہے کیونکہ یہ ٹیم کافی اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اور ان کے پاس کوالٹی پلیئرز بھی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کی کایا پلٹ سکتے ہیں۔

انہوں  نے مزید نجی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اگر آپ اس ورلڈ کپ کے لیے پسندیدہ ٹیم  کو دیکھیں تو  ہم دیکھتے ہیں کس نے کتنی کرکٹ کھیلی ہے اور  ان کی تیاری شاندار ہے،کیریبین اور امریکہ میں حالات انڈیا  کے مقابلے مختلف ہیں، لیکن بہت سی مماثلتیں ہیں، اس لیے ان کے کھلاڑیوں کو اس کی عادت ڈالنی چاہیے، بھارت نے ٹی20 ورلڈ کپ میں 4 اسپنرز لیے ہیں، جو کیریبین میں خطرے سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ" مجھے لگتا ہے کہ انڈیا نے اسپن پر انحصار کرتے ہوئے جو اسکواڈ منتخب کیا ہےوہ خطرہ مول لے لیا ہے,یہ آسٹریلیا سے بہت مختلف ہے، لیکن میں نے کیریبین میں جن حالات کا تجربہ کیا ہے، اسکے مطابق  اسپن باؤلنگ اور کھیلنے میں بھی اچھا ہے، یہ ٹی 20 انڈیا  کی کامیابی کا بہت بڑا حصہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ اب  دیکھنا  یہ ہے کہ  ورلڈ کپ کون جیتے گا۔"

یہ بھی پڑھیں:سابق امریکی صدر اوباما کی خوش دامن انتقال کرگئیں

کلارک نے کہا کہ یہ انڈیا  کے لیے ایک نعمت ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ ان کے تمام کھلاڑیوں نے پہلے دن سے ہی ایک ساتھ ٹریننگ کی جو میگا ایونٹ میں اہم ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ تیاری کے بارے میں بات کرتے ہیں تو یہ دلچسپ ہے کیونکہ آئی پی ایل کے فائنل میں تین آسٹریلوی کھلاڑی تھے اور فائنل میں انڈیا کے 15 رکنی اسکواڈ میں سے ایک بھی نہیں تھا۔