(24 نیوز) چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کے حوالے سے کام شروع کر دیا گیا ہے۔
قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے کام کے لیے ابتدائی طور پر مین بلڈنگ سے دفاتر کی منتقلی کا کام شروع کیا گیا ہے، تمام ڈائریکٹرز اور ان کے شعبوں کو فار اینڈ بلڈنگ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی منتقل کیا جا رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران دفاتر کی منتقلی کا کام مکمل ہو جائے گا جس کے بعد مین بلڈنگ کو گرانے کا منصوبہ ہے، نئی بلڈنگ کو جدید طرز پر گراؤنڈ کے قریب بنانے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کونسی ٹیم جیتے گی؟ مائیکل کلارک نے پیش گوئی کر دی
مین بلڈنگ میں زیادہ تر ہوسپیٹلیٹی باکسز فرنٹ پر بنانے کا منصوبہ ہے جبکہ قذافی سٹیڈیم کے عمران خان اور فضل محمود انکلوژر میں سیٹوں کی گنجائش بڑھائی جائے گی، منصوبے کے مطابق شائقین کے بہتر ویو کے لیے نئی سکرینیں بھی نصب کی جائیں گی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کراچی کا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم اور قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا اعلان کر چکے ہیں تینوں سٹیڈیمز میں شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش بڑھائی جائے گی، اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال فروری مارچ میں 3 وینیوز پر شیڈول ہے لیکن 6 ماہ کے دوران اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنا پی سی بی کے لیے چیلنج ہے، اپ گریڈیشن کے لیے غیر ملکی کنسلٹنٹ اور ڈیزائنرز کی خدمات لی گئی ہیں جبکہ اپ گریڈیشن کے دوران انٹرنیشنل میچز کے لیے پلان تیار کیا جا رہا ہے۔