مری کے جنگل میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی

Jun 01, 2024 | 15:36:PM
مری کے جنگل میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدر علی) مری محکمہ جنگلات کی مبینہ غفلت  سے ایک بار پھر  ایکسپریس پھری کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ۔

ریسکیو حکام  کے مطابق مری میں محکمہ جنگلات  کی مبینہ غفلت  کی وجہ سے آئے روز جنگلات میں آگ لگنا معمول بن گیا ہے.مری میں ایکسپریس پھری کے جنگل میں ایک بار پھر  آگ بھڑک اٹھی,جس سے بڑے پیمانے پر جنگل اور درختوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے،رپورٹ کے مطابق آگ نے 4 سے 5 کنال کے رقبے کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

ریسکیو حکام آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں،ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایاجاسکاجبکہ دوبارہ  آگ کس طرح لگی اس کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تعمیراتی کام کے باعث لاہور ایئرپورٹ کے 3 سٹینڈز پارکنگ کیلئے بند

یاد رہے کہ پھری کے جنگل میں 15 مئی کو آگ لگی تھی، ریسکیو ٹیمو ں نے  2 دن اور  ایک رات کی سر توڑ کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا تھا۔

خیال رہے کہ روڈ سے دور آگ بجھانے والی گاڑیوں کا راستہ نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو ریسپانس کرنے میں مشکلات سامنا رہا تھا۔