ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا ترانہ جاری

Jun 01, 2024 | 15:51:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ترانہ ’ساڈی واری اوئے‘ جاری کردیا گیا۔

ترانہ ’ساڈی واری اوئے‘ علی عظمت، عارف لوہار اور نہال نسیم نے گایا ہے، ترانہ پاکستانی شائقین کے جذبے کو خراج تحسین ہے جو ہر وقت پاکستان ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ بھی اس جیت کا جشن منائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کونسی ٹیم جیتے گی؟ مائیکل کلارک نے پیش گوئی کر دی

ریلیز ہونے کے ایک گھٹے کے اندر 18 ہزار سے زائد شائقین نے ترانے کو دیکھا ہے اور صارفین کی جانب سے ترانے کو پسند کیا جا رہا ہے اور ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آج باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔