(علی ساہی) جیل حکام نے قیدیوں کی خوراک کیلئے حکومت سے 10ارب روپے کا مطالبہ کر دیا۔
جیل حکام کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں 61ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں، قیدیوں کے کھانے پینے کی ضروریات کیلئے 10ارب کے فنڈز مانگے گئے ہیں، رواں مالی سال کی نسبت کھانے وپینے کے بجٹ سے 25 فیصد اضافہ کیا گیا، رواں سال قیدیوں کی خوراک کیلئے ساڑھے 7 ارب کے فنڈز دئیے گئے تھے، بجٹ میں 25فیصد اضافے کی وجہ قیدیوں کی تعداد میں 10ہزار کا اضافہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئرپورٹ کے سٹینڈز پارکنگ کیلئے بند، وجہ بھی سامنے آ گئی
جیل حکام کا مزید کہنا ہے کہ قیدیوں کے کھانے کے معیار کو بہتر بنانے سے بجٹ میں اضافی ڈیمانڈ کی گئی ہے، قیدیوں کے کھانے میں ہفتے میں 6روز چکن فراہم کیا جارہا ہے، قیدیوں کا رواں سال میں ناشتے کا معیار بہتر بنانے سے اضافی بجٹ درکار ہے، اشیا کی بڑھتی قیمتوں اورجیل پاپولیشن میں اضافہ کی وجہ سے فنڈز درکار ہیں۔