پنجاب حکومت کے 100دن، 5ایکسپریس ویز پر ورکنگ مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)پنجاب حکومت کا 175 ارب کے 5ایکسپریس ویز کے منصوبےکی ورکنگ مکمل کرلی گئی جو ایک درجن سے زائد اضلاع کو آپس میں ملائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے اقتدار میں 100دن مکمل ہوگئے جبکہ پنجاب حکومت صوبے میں 5ایکسپریس وے کے قیام کی جانب گامزن ہے،پانچ ایکسپریس ویز کے قیام سے صوبہ پنجاب کی ڈھائی کروڑ آبادی مستفیدہوگی،جو روزانہ 90ہزار گاڑیاں پانچوں ایکسپریس ویز پر سفر کریں گی،ایکسپریس ویز پنجاب کے ایک درجن سے زائد اضلاع کو آپس میں ملائیں گی۔
پنجاب میں پہلی بار بڑے پیمانے پر مشرق اور مغرب کے اضلاع کو ساتھ ملایا جائے گا،پانچ ایکسپریس ویز کے قیام پر175ارب کے اخراجات آئیں گےجبکہ پہلے سے موجود ٹوٹ پھوٹ کے شکار سنگل روڈ ز کو 2رویہ بنایا جائے گا،سنگل روڈہونے سڑک پر پر روزانہ 2سے 3حادثات رپورٹ ہو رہے ہیں،2رویہ ایکسپریس ویز کے قیام سے گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے اور آرام دہ ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق ملتان وہاڑی ایکسپریس وے 93.5 کلومیٹر لمبی ، فیصل آباد چنیوٹ روڈ24کلومیٹر لمبی ،بہاولپور تا چنگٹرہ شرقی ایکسپریس وے 42کلومیٹرلمبی،ساہیوال سمندری ایکسپریس وے 57.7کلومیٹر لمبی اور چیچہ وطنی لیہ ایکسپریس وے 199کلومیٹر ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:جامعہ پنجاب میں صحافت کے 3 شعبہ جات کیلئے 2 نئی عمارتیں بنیں گی
اس کے علاوہ فیصل آباد اور چنیوٹ کا سفر 45سے کم ہوکر 25 میں طے ہوگا،ساہیوال تا سمندری کا سفر ڈیرھ گھنٹہ سے کم ہوکر40منٹ،چیچہ وطنی یالیہ کاسفر 4گھنٹے سے کم ہوکر 2گھنٹہ میں طے ہوگا۔
ایکسپریس وے پر چھوٹی و بڑی گاڑیاں 100سے 120کی سپیڈ سے چلیں گی جبکہ اربن علاقوں میں گاڑیاں 70کلومیٹر کی سپیڈ سے چلیں گی۔