انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل مافیا کا چئیرمین تعلیمی بورڈ پر فائرنگ اور پتھراؤ

Jun 01, 2024 | 18:34:PM
انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل مافیا کا چئیرمین تعلیمی بورڈ پر فائرنگ اور پتھراؤ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدرخان) سندھ کے شہر  نوابشامیں انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل مافیا کا راج جاری ہے ، تعلیمی بورڈ  کے چیئرمین پر نقل مافیا نے  فائرنگ پتھراؤ کرکے امتاحانی مرکز داخلے سے روکا گیا۔  

نوابشاہ میں امتحانی سنٹر کلہورو سٹیشن نوشہرو فیروز پر تعلیمی بورڈ شہید بینظرآباد کے چئیرمین فاروق حسن پر نقل  مافیانے  حملہ کیا ، ان پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا گیا، تاہم چیئرمین تعلیم بورڈ ڈاکٹر فاروق حسن بال بال بچ گئے، فائرنگ سے ان کی گاڑی شدید متاثر ہوئی۔

 چیئرمین امتحانی مرکز پر نقل کی شکایات موصول ہونے پر دورے پر آیارتھا، نقل مافیا کی جانب سے امتحانی مرکزمیں داخلے سے روکا گیا اور حملہ کیا گیا، فائرنگ اور پتھراؤ میں ملوث نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

  فائرنگ سے بال بال بچا امتحانی مرکز پر بوٹی مافیا اور اساتذہ کو بھی نقل کرواتے پایا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:ہری پور: معمولی تلخ کلامی پر سسرالیوں کے ہاتھوں بیٹی اور باپ قتل