(اشرف خان) معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات رنگ لانے لگے اوپن مارکیٹ میں بے لگام امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران امریکی ڈالر انٹر بینک میں 12 پیسے مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے کمی کے بعد 279.49 روپے کا ہوگیا ،ایک ہفتے میں یورو 85 پیسے مہنگا ہوکر 301.33 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاونڈ 1.40 پیسے بڑھ کر 354.36 روپے کا ہوگیا ،یو اے ای درہم 7 پیسے بڑھ کر 75.98 روپے کا ہوگیا ،سعودی ریال 9 پیسے بڑھ کر 74.20 روپے کا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 6کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ہے ،جس سے سٹیٹ بینک کے ذخائر 9.15 ارب ڈالر سے 9.09 ارب ڈالر پر آگئے ،کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 20.70کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ،کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.42ارب ڈالر سے گھٹ کر 5.22 ارب ڈالر رہ گئے ،ملکی مجموعی ذخائر 27 کروڑ ڈالر کمی سے 14.31 ارب ڈالر رہ گئے ۔
یہ بھی پڑھیں : معمولی تلخ کلامی پر سسرالیوں کے ہاتھوں بیٹی اور باپ قتل