اضافی گندم درآمدگی کا معاملہ، سابق فوڈسیکیورٹی کمشنرڈاکٹر وسیم الحسن کوچارج شیٹ کردیا گیا

Jun 01, 2024 | 21:20:PM

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف کےحکم پراضافی گندم درآمد کرنے پر معطل افسران کےخلاف انکوائری کا آغازکر دیا گیا۔ 

ذرائع کاکہنا ہے کہ سابق فوڈسیکیورٹی کمشنرڈاکٹر وسیم الحسن کوچارج شیٹ کردیا گیا،سیکرٹری فوڈنےوزیر اعظم کی طرف سے معطل افسران کوچارج شیٹ کیا ہے،چارج شیٹ میں ڈاکٹر وسیم الحسن پر نااہلی،مس کنڈکٹ اورکرپٹ طرز عمل کے الزامات ہیں،چارج شیٹ میں وسیم الحسن کو گندم بحران کا مرتب قراردیا گیا ہے،ڈاکٹروسیم الحسن کو 14 روز میں اپنے دفاع میں تحریری جواب جمع کرانےکی ہدایت کی گئی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل افسران کوتحریری جواب انکوائری آفیسرصالح احمدفاروقی کوجمع کرانے کی ہدایت کی گئی،وزیراعظم نے4 معطل افسران کے خلاف تحقیقات کرنے کی منظوری دی تھی، وزیر اعظم نےسیکرٹری تجارت محمد صالح احمد فاروقی کو انکوائری آفیسر مقرر کیا،معطل افسران کےخلاف سول سرونٹس ایفیشینسی اینڈ ڈسپلن رولز2020 کےتحت انکوائری ہورہی ہے،وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسران کو ذمہ دار قرار دے کر معطل کیا گیا،ڈائریکٹرجنرل پلانٹ پروٹیکشن اللہ دتہ عابد اورفوڈ سیکیورٹی کمشنر ڈاکٹر وسیم کومعطل کیا گیا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ویٹ کمشنر اورڈائریکٹر ڈی پی پی سہیل شہزاد بھی معطل کئے جانے والوں میں شامل تھے،ان افسران کو ناقص منصوبہ بندی اورغفلت برتنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار فیروز خان کی دوسری شادی کی تصدیق، دلہنیا کون؟ تصاویر بھی سامنے آ گئیں

مزیدخبریں