ہنڈائی نے ’ایلانٹرا ‘اور ’ٹکسن ‘پر محدود وقت کیلئے آفر کا اعلان کر دیا

Jun 01, 2024 | 21:53:PM

(ویب ڈیسک ) مشہور  کار کمپنی ہنڈائی نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں ایلانٹرا اور ٹکسن پر محدود وقت کیلئے ایک پرکشش آفر کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق ہنڈائی کی طرف سے ایلانٹرا2.0جی ایل ایس اور ٹکسن کے تمام ماڈلز پر عید الاضحی تک آفردی گئی ہے، جس کے تحت ان میں سے کوئی بھی گاڑی خریدنے والے صارف کو مفت رجسٹریشن کی سہولت دی جائے گی،ہنڈائی ایلانٹراپاکستان کی سیڈان مارکیٹ میں اپنے طاقتور انجن، جدید ٹیکنالوجی اور متاثر کن روڈ پرفارمنس کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے، جبکہ ٹکسن اپنے لگژری فیچرز اور آرام دہ گاڑی ہونے کی وجہ سے جانی جاتی ہے، کمپنی کی اس آفر کے تحت ہنڈائی ایلانٹرا2.0جی یل ایس یا ٹکسن کا کوئی بھی ماڈل خریدنے پر مفت رجسٹریشن کی مد میں 1لاکھ روپے کی بچت ہو گی۔ 

یہ بھی پڑھیں : پیپلزپارٹی  نے پنجاب میں 3وزارتیں مانگ لیں 

مزیدخبریں