پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ فی الحال زیر غور نہیں ، رانا ثناء اللہ

Jun 01, 2024 | 22:47:PM
پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ فی الحال زیر غور نہیں ، رانا ثناء اللہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر اور وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے  کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کو ان کی فطرت کے مطابق ہینڈل کرنے سے ہی راستہ نکلے گا۔

 وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شیخ مجیب سے متعلق ٹوئٹ بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوا، یہ ان ہی کی سوچ ہے ،کابینہ فیصلہ کرے گی تو معاملہ ریفرنس کی شکل میں سپریم کورٹ میں دائر کیا جاسکتا ہے، کسی پارٹی پر پابندی کا مواد موجود ہے تواس کو کابینہ میں پیش کیا جائے گا تاہم پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ فی الحال کابینہ میں زیر غور نہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ 3 یا 4 دن میں بانی کی جو گفتگو ہوئی ہو سکتا ہے یہ سوچ وہاں زور پکڑے کہ فتنے سے بچا جائے۔

عدلیہ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں پہلے بھی کچھ لوگ اس کی حمایت کرتے رہے ہیں،عدلیہ ایک ادارہ ہے ، اس میں بہت اچھے لوگ بھی ہیں، ریفرنس دائر کرنا اتنا آسان یا معمولی معاملہ نہیں، ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ہو تو دائر کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف فتنہ اور فساد ہے، جب سے انہیں مقبولیت ملی ہے وہ مذاکرات سے انکاری ہیں، پارلیمانی جمہوری سسٹم میں مذاکرات سے مسائل حل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون صحافی نے پریس کارڈ کیلئےسرپر دوپٹہ کے بغیر تصویر کا قانون چیلینج کرنے کا عندیہ