نیپرا نے صارفین کو ملنے والی اہم سہولت ختم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی بلز میں قسط کی تعداد محدود کرتےہوئےصارفین کو بجلی بلوں کی قسط وار ادائیگی کیلئےملنے والا ریلیف بھی ختم کرلیا.
نیپرا کے دستاویزات کے مطابق صارفین بجلی بلوں کی قسط وار ادائیگی کے ریلیف سے محروم ہوگئے ہیں،صارفین اب سال میں صرف ایک ہی دفعہ بل کی قسط کراسکیں گے،نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کردیں اور کمپنیوں کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
نیپرا کی ہدایت کے مطابق قسط کرانے کی صورت میں نیا کمپیوٹرائزڈ بل ہی جاری کیاجائے،آخری دن چھٹی کی صورت میں مقررہ تاریخ میں توسیع نہ کرنے، سرکاری چھٹی کے باعث بل عدم ادائیگی پر لیٹ پیمنٹ سرچارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے،دستاویزات میں کہا گیاہے کہ مقررہ تاریخ پر قسط ادا نہ کرنے پر 14 فیصد لیٹ پیمنٹ سرچارج لگے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون صحافی نے پریس کارڈ کیلئےسرپر دوپٹہ کے بغیر تصویر کا قانون چیلینج کرنے کا عندیہ