ایک اور ٹریفک وارڈن نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی­­­

Mar 01, 2024 | 12:18:PM

This browser does not support the video element.

(ویب ڈیسک) لاہورٹریفک پولیس کے ایک اور ٹریفک وارڈن حبیب الرحمٰن نے دوران ملازمت پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی۔       

تفصیلات کے مطابق ایک اور ٹریفک وارڈن نے دوران ملازمت پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی۔ ٹریفک وارڈن حبیب الرحمٰن نے پنجاب یونیورسٹی سے ساؤتھ ایشن سٹڈیز میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر حبیب الرحمٰن نے ’’پاکستان چائنہ ریلشنز‘‘ کے عنوان پر تحقیقی و تنقیدی مقالہ لکھا۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ڈاکٹر حبیب الرحمٰن کو مبارک باد پیش کی اور تعریفی سند کا اعلان کیا۔ اُن کا ٹریفک وارڈن کی دوران ملازمت پی ایچ ڈی کرنے پر کہنا تھا  کہ ’ایسے محنت کشوں کو قوم کا سلام‘، وارڈنز کا محدود وسائل اور سخت نوکری کے باوجود تعلیم جاری رکھنا قابلِ ستائش ہے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کامزید کہنا تھا  کہ  31 سو وارڈنز میں سے 150 وارڈنز ایم فل ڈگری جبکہ 10 وارڈنز ڈکٹریٹ ڈگری ہولڈرز ہیں،  80 فیصد وارڈنز نے مخلتف مضامین میں ماسٹرز کیے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اصلی مینڈیٹ کے حقدار بانی پی ٹی آئی ،قیدی نمبر 804کو قائد ایوان کی سیٹ پر بٹھائیں گے:عمر ایوب

 واضح رہے کہ سٹی ٹریفک پولیس کو تعلیمی قابلیت میں پاکستان بھر میں سب فورسز پر سبقت ہے، ٹریفک وارڈنز نے فرانزک سائنس، مالیکیولر بیالوجی، انگلش لڑیچر کی ڈگریاں حاصل کی ہوئی ہیں، ٹریفک وارڈنز قانون،اکنامکس، ریاضیات، کرمنالوجی، انٹرنیشنل ریلیشنز میں ایم فل کیے ہوئے ہیں۔ ایم فل کی ڈگری رکھنے والے وارڈنز کو ہرماہ پانچ ہزار روپے الاؤنس دیا جارہا ہے، پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والوں کو دس ہزار روپے اضافی الاونس دیا جارہا ہے، ٹریفک وارڈنز کی ویلفیئر کو ہرممکن یقینی بنایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں