(جمال الدین جمالی)پنجاب یونیورسٹی میں فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کرے کے کیس میں عدالت نے 18پشتون طلباکو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔
پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر 18 طلبا کو عدالت میں پیش کیا گیا ،وکلاء نے طلباکو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم ہیں مقدمے سے ان کا مستقبل خراب ہو جائے گا ۔
واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں طلبا کی آپسی لڑائی اور فائرنگ کے معاملے پر پولیس نے گرفتارطلبا کا 7ر وزہ جسمانی ریمانڈ لیا تھا اور آج جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : ’’جسٹس مظاہر نقوی کی بیٹی کیلئے لندن میں 5ہزار پاؤنڈ ادا کیے ‘‘سپریم جوڈیشل کونسل میں گواہ زاہد رفیق کا بیان